حیدرآبادسوشیل میڈیا
کال گرل کیلئے سافٹ ویر انجینئر نے بھاری رقم گنوادی
بکنگ کیلئے 500روپئے بھیجنے کی خواہش کی گئی جواس نوجوان نے بھیج دیا۔ بعد ازاں سیکوریٹی ڈپازٹ کے نام پر رقم بھیجنے کی درخواست پر اس سافٹ ویرانجینئر نے ایک لاکھ 95ہزارروپئے کی رقم آن لائن بھیجینے پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔
حیدرآباد: کال گرل کے لئے تلاش ایک شخص کو مہنگی پڑی جس کو بھاری رقم سے محروم ہونا پڑا۔شہرحیدرآباد کے چندانگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چندانگر کے رہنے والے ایک سافٹ ویرانجینئر نے کال گرل کی انٹرنیٹ پر آن لائن تلاش کی۔
اس دوران اس کو ایک ویب سائٹ پر واٹس اپ نمبر ملا جس سے رابطہ پر لڑکی کی تصویر بھیجی گئی۔ بکنگ کے لئے 500روپئے بھیجنے کی خواہش کی گئی جواس نوجوان نے بھیج دیا۔
بعد ازاں سیکوریٹی ڈپازٹ کے نام پر رقم بھیجنے کی درخواست پر اس سافٹ ویرانجینئر نے ایک لاکھ 95ہزارروپئے کی رقم آن لائن بھیجی جس کے بعد بھی کوئی جواب دوسری طرف سے نہ آنے پر اس دھوکہ کا اسے پتہ چلا جس کے بعدوہ سائبرآباد پولیس سے رجوع ہوا۔پولیس نے اس کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔