بھارت

دہلی میں گلابی پرچم لہرایا، کے سی آر نے بی آر ایس کے قومی دفتر کا کیا افتتاح

کے سی آر نے اس موقع پر پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد بی آر ایس کے دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ کے سی آر نے نئے دفتر کی آغاز پر پارٹی قائدین اور ورکرس کو مبارکباد دی۔

نئی دہلی: ملک کی سیاست میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ نے آج دہلی میں بی آر ایس کے قومی دفتر کا افتتاح انجام دیا۔

واضح رہے کہ کے سی آر، قومی سطح پر سیاست میں داخل ہوکر ایک معیاری تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

کے سی آر نے اس موقع پر پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد بی آر ایس کے دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ کے سی آر نے نئے دفتر کی آغاز پر پارٹی قائدین اور ورکرس کو مبارکباد دی۔

بی آر ایس پارٹی دفتر کے افتتاحی پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی، بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل ایز، ایم ایل سی، ایم پی اور دیگر نے شرکت کی۔

پارٹی دفتر کے افتتاح سے قبل چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی اہلیہ نے راجشیامالا یگم میں شرکت کی۔

اس موقع پر ویدک پنڈتوں نے چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی اہلیہ کو آشیرواد دیا۔

واضح رہے کہ ملک کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کے لئے حال ہی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھا گیا ہے۔ اب ٹی آر ایس کا نام بی آر ایس ہوچکا ہے اور آئندہ تمام انتخابات بی آر ایس کے جھنڈے تلے ہی لڑے گی۔