دہلی

راجیہ سبھا میں این ڈی اے کی طاقت مزید گھٹ گئی

جنتادل یو کے جانے کے بعد این ڈی اے ارکان کی تعداد 114 سے گھٹ کر 109ہوجائے گی یعنی 10 ارکان کم پڑجائیں گے۔ این ڈی اے کو ایوان ِ بالا میں بل منظور کرانے کے لئے بی جے ڈی اور وائی ایس آر سی پی جیسی چھوٹی جماعتوں کی تائید درکار ہوگی۔

نئی دہلی: نتیش کمار کی جنتادل یو کا ساتھ چھوڑنے کے بعد راجیہ سبھا میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی طاقت مزید گھٹ جائے گی۔ ایوان میں جنتادل یو کے 5  ارکان بشمول نائب صدرنشین ہری ونش ہیں۔ راجیہ سبھا ارکان کی تعداد 237ہے۔

 8 نشستیں مخلوعہ ہیں جن میں 4 جموں و کشمیر کی ہیں۔ ایک نشست تریپورہ کی ہے اور 3  ارکان کو نامزد کیا جانا ہے۔ ایوان کی نصف تعداد 119 بنتی ہے جبکہ این ڈی اے کے پاس 114  ارکان ہیں جن میں 5  نامزد‘ ایک آزاد اور جنتادل یو کے 5  ارکان شامل ہیں۔

 جنتادل یو کے جانے کے بعد این ڈی اے ارکان کی تعداد 114 سے گھٹ کر 109ہوجائے گی یعنی 10  ارکان کم پڑجائیں گے۔ این ڈی اے کو ایوان ِ بالا میں بل منظور کرانے کے لئے بی جے ڈی اور وائی ایس آر سی پی جیسی چھوٹی جماعتوں کی تائید درکار ہوگی۔

ان 2 جماعتوں کے فی کس 9  ارکان‘ ایوان ِ بالا میں موجود ہیں۔ شرومنی اکالی دل اور شیوسینا کے بعد جنتادل یو تیسری پارٹی ہے جس نے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑدیا۔

 تلگودیشم پارٹی نے 2019کے عام انتخابات سے قبل اس کا ساتھ چھوڑدیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں میں راجیہ سبھا میں کانگریس 31  ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔ اس کے بعد ٹی ایم سی (13  ارکان) کا نمبر ہے۔

a3w
a3w