تلنگانہ

راشن ڈیلرس کے کمیشن میں زبردست اضافہ

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے نے راشن کی منتقلی اور دیگر وجوہات کے باعث ان کی حتمی آمدنی میں گراوٹ کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر یہ اضافہ کیا ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں راشن ڈیلرس کا کمیشن فی ٹن 200 روپے سے بڑھاکر 900 روپے کردیا گیا ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے نے راشن کی منتقلی اور دیگر وجوہات کے باعث ان کی حتمی آمدنی میں گراوٹ کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر یہ اضافہ کیا ہے۔

اس فیصلہ پر عمل آوری کا اعلان وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد کیا۔ کمیشن میں اضافہ کے فیصلہ سے دیہی علاقوں کے راشن ڈیلرس کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

راشن ڈیلرس جنہوں نے انہیں درپیش بے شمار مسائل پیش کئے‘ ان سے خواہش کی کہ ان کی خدمات کو نفع بخش بنایا جائے۔ وزیر نے ان کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سامنے ان کے مسائل پیش کئے جائیں گے۔

بی آر ایس حکومت عوام کے تمام طبقات کی بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے نمائندوں کو تیقن دیا کہ چیف منسٹر کو واقف کرواتے ہوئے ان کے تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔

a3w
a3w