مشرق وسطیٰ

رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی صفائی مرمت کاکام مکمل

رمضان المبارک سے قبل کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی اوراسکے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا۔

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک سے قبل کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی اوراسکے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فہد الجابری کا کہنا ہے کہ کسوہ فیکٹری کے ماہرکاریگروں کی ٹیم نے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی مرمت کی اوراسکی صفائی کا عمل مکمل کیا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہرسال غلاف کعبہ کے متعلقہ امورکومکمل کر لیا جاتا ہے۔

a3w
a3w