تلنگانہ

پیپر لیک معاملہ، لاکھوں بیروزگار طلبا ذہنی پریشانی کا شکار: بھٹی وکرا مارکہ

بھٹی وکرامارکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرچہ لیک معاملہ پر حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اورحکومت کے رویہ پر شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے الزام لگایا کہ دسویں جماعت اورتلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کی وجہ سے لاکھوں بے روزگار اور طلباء ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
رہبر فاؤنڈیشن اور صفا بیت المال کے اشتراک سے 100 ٹھیلہ بندیوں کی تقسیم
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری

انہوں نے منچریال ضلع کے گنگی پلی میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرچہ لیک معاملہ پر حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اورحکومت کے رویہ پر شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے نو سال سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جھوٹ بول کر تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ سوالات کے لیک ہونے سے کئی طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے دسویں جماعت کے بورڈ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جو مناسب امتحان کے انعقاد میں ناکام رہا ہے۔

a3w
a3w