روہت نے دھونی کو پیچھے چھوڑدیا
روہت شرما نے ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 میں ایم ایس دھونی کا سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

لندن: روہت شرما نے ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 میں ایم ایس دھونی کا سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
اس میچ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے دوسری اننگز کے دوران بین الاقوامی کرکٹ کا ایک بڑا ریکارڈ بنایا۔ روہت شرما سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے کے معاملے میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (ایم ایس دھونی) سے آگے نکل گئے ہیں۔
روہت شرما سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے پانچویں ہندوستانی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ ایم ایس دھونی کے نام تھا۔ واضح رہے کہ اپنے کیریر میں دھونی نے تینوں فارمیٹس میں کل 523 اننگز میں 17092 رنز بنائے۔
تاہم روہت نے اپنے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑکر پانچواں مقام حاصل کرلیا۔ روہت شرما صرف 43 رنز بنانے کے بعد اس خصوصی کلب میں داخل ہوئے۔ اس کلب میں سچن ٹنڈولکر، ویراٹ کوہلی، راہول دراویڈ اور سورو گنگولی جیسے تجربہ کاروں کے نام شامل ہیں۔
روہت شرما کے اب 461 بین الاقوامی اننگز میں کل 17105 رنز ہیں۔ اس دوران ان کی اوسط 42.7 رہی ہے۔ اس فہرست میں پہلے مقام پر سچن تنڈولکر ہیں جبکہ ویراٹ کوہلی 25380 رنوں کے ساتھ دوسرے‘ راہول دراویڈ 24064 رن کے ساتھ تیسرے‘ سورو گنگولی 18433 رن کے ساتھ چوتھے جبکہ روہت شرما 17115 رنوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں۔