کھیل

ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو منظوری

ایشیا کپ 2023 کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ ہوگیاہ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں تھاکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کس ملک میں ہوگی۔ لیکن اب جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔

دبئی: ایشیا کپ 2023 کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ ہوگیاہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں تھاکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کس ملک میں ہوگی۔ لیکن اب جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
آئی سی سی بھی ہندوستان کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا: آفریدی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2023 دو ممالک پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو بھی منظور کرلیا جائے گا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے 13 جون کو باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

کافی دنوں سے یہ بحث چل رہی تھی کہ ایشیا کپ 2023 کہاں کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اے سی سی کے سربراہ جئے شاہ جلد ہی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میاچس سری لنکا کے علاوہ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ ہندوستان اپنے تمام میاچس سری لنکا میں ہوں گے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان ونڈے ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا اور انہیں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اے سی سی کے رکن اور عمان کرکٹ کے چیف پنکج کھمجی نے بتایاکہ اب ایشیاء کپ کی میزبانی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ندوستان کے علاوہ باقی میاچس پاکستان میں ہوں گے جن میں پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میاچس شامل ہیں۔ یہ مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان اور ہندوستان کے بقیہ میاچس سری لنکا کے گالے یا پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ عمان کرکٹ بورڈ کے سربراہ پنکج کھمجی جوکہ اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے معزز اراکین میں سے ایک ہیں، کو حل تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی کیونکہ زیادہ تر ممالک ہائبرڈ ماڈل نہیں چاہتے تھے۔

لیکن فی الحال چار غیر ہندوستانی میاچس پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2 میاچس اور سوپر فور کے دیگر تمام میچ پالی کیلے یا گالے میں کھیلے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایشیاء کپ کے شیڈول کا جلد ہی اے سی سی کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔