رینوکا، پولیس رکاوٹوں کو اکھاڑ کر جلسہ میں پہنچ گئیں
جارہانہ رویہ کے لئے مشہور کانگریس قائد وسابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے آج اپنے رویہ سے اُس وقت ہلچل مچادی جب انہوں نے کانگریس جناگرجناجلسہ عام میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے جلسہ گاہ جارہی تھی تب شہر کے وسط میں واقع کروناگری علاقہ میں پولیس نے ان کی کار کوروک دیا۔
حیدرآباد: جارہانہ رویہ کے لئے مشہور کانگریس قائد وسابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے آج اپنے رویہ سے اُس وقت ہلچل مچادی جب انہوں نے کانگریس جناگرجناجلسہ عام میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے جلسہ گاہ جارہی تھی تب شہر کے وسط میں واقع کروناگری علاقہ میں پولیس نے ان کی کار کوروک دیا۔
پولیس کی اس حرکت پربرہم رینوکاچودھری برہم ہوگئی اور پولیس کی جانب سے ٹہرائی گئیں رکاوٹیں اکھاڑ کر سیدھے جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔
انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی رکاوٹیں انہیں روک نہیں پائیگی۔
چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ پر دروغ گوہونے کا الزام لگاتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہاکہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔
کے سی آر کوراہول گاندھی کا خوف ستا رہاہے۔
چودھری نے واضح کیا کہ وہ کانگریس کی پابندڈسپلین سپاہی ہیں اور پارٹی کے ہر فیصلہ کو خندہ پیشانی سے قبول کریں گی۔