تلنگانہ

کے سی آر ایک خود غرض سیاستداں ہیں: کے لکشمن

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے سی آر پر خود غرض سیاستداں ہونے کا الزام عائد کیا۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے سی آر پر خود غرض سیاستداں ہونے کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

چیف منسٹر کے سی آر نے سابق متحدہ آندھراپردیش کے دور حکومت میں کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر وائی ایس آر کو چیف منسٹر کے عہدے سے ہٹاکر انہیں چیف منسٹر بنایا جائے تو وہ علحدہ تلنگانہ کی تحریک چھوڑ دیں گے۔

ڈاکٹر کے لکشمن نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق یو پی اے دور حکومت میں علحدہ تلنگانہ کا بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا۔

اس وقت کے سی آر نے ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کردیں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔

a3w
a3w