حیدرآباد

تلنگانہ میں ترقی و خوشحالی کا دور دوراں: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ آج ریاست میں ایسا کوئی گھر نہیں ہے جہاں ترقی کے ثمرات نہ پہنچنے ہوں۔ تشکیل تلنگانہ کے دس سال صرف ترقی اور خوشحالی کی عبارت رہے۔ ریاست کا ہر کونہ بے مثال ترقی کی داستان بیان کررہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وکارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں قدم قدم پر بحران کاسامنا تھا اور خوابوں کی ریاست تلنگانہ میں ہر طرف خوشحالی اور ترقی کا دور دورا ہے۔ ریاست میں ہر خاندان پر وقار اور باعزت زندگی بسر کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 آج ریاست میں ایسا کوئی گھر نہیں ہے جہاں ترقی کے ثمرات نہ پہنچنے ہوں۔ تشکیل تلنگانہ کے دس سال صرف ترقی اور خوشحالی کی عبارت رہے۔ ریاست کا ہر کونہ بے مثال ترقی کی داستان بیان کررہا ہے۔ صرف فلاح وبہبود پر ہر سال50,000 کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جارہی ہے۔

مائیکرو بلاگ نگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو ریاست کی تشکیل کے دس سالہ تقاریب کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ تلنگانہ کے عوام انتہائی خوش قسمت ہیں کہ انہیں کے سی آر کی شکل میں عوام پر ور اور دور اندیش قائد ملا ہے۔ یہ وہ قائد ہے جن کو صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی کی فکر ہمیشہ رہتی ہے۔