حیدرآباد

ریونت ریڈی کے خلاف کوئی شخصی ریمارکس نہیں کئے: ای راجندر

سابق وزیر بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہاکہ وہ صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کیخلاف کوئی شخصی طورپر ریمارکس نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد: سابق وزیر بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہاکہ وہ صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کیخلاف کوئی شخصی طورپر ریمارکس نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
ایٹالہ راجندر اور وجئے شانتی میں ٹھن گئی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مسلم تحفظات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو ختم کئے جاسکیں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

وہ غیر ضروری طورپر ان کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خیال تھا کہ بحیثیت عوامی قائد ریونت ریڈی عوام کے مسائل حل کروانے کیلئے آواز اُٹھائیں گے اس کے برخلاف وہ برسرعام آنسو بہارہے ہیں۔

ای راجندر نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریونت ریڈی نے چارمینار کے دامن میں بھاگیہ لکشمی مندر کے پاس ان کیخلاف غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ اس کے بارے میں تلنگانہ کے عوام فیصلہ کریں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تحریک کے موقع پر ریونت ریڈی، تلگودیشم پارٹی میں ہی موجود تھے۔ اُنہوں نے صدر تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو کی ہدایت پر علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔

اُنہوں نے ہمیشہ متحدہ آندھراپردیش کی تائید کی تھی اس کے برخلاف انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ علیحدہ تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لیا تھا وہ اسمبلی کے اندر اور باہر ہمیشہ علیحدہ تلنگانہ کیلئے آواز اُٹھائی تھی۔

اُنہوں نے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ ریونت ریڈی کس طرح کا کردار رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ریاست میں چیف منسٹر کے سی آر ہی کانگریس کے اصل دشمن ہیں جنہوں نے سال 2014 میں کانگریس کے ارکان کونسل کو ٹی آر ایس میں شامل کیا اور سال 2018 کے اسمبلی انتخابات کے بعد 12 کانگریس کے قائدین کو لالچ دیکر ٹی آر ایس میں شامل کیا تھا۔