بھارت

بریکنگ نیوز: ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والا طارق فتح چل بسا

واضح رہے کہ طارق فتح اسلام کے بارے میں اپنے ترقی پسند خیالات اور پاکستان کے بارے میں اپنے شعلہ بیان موقف کے لئے جانا جاتا تھا۔ وہ اکثر ہندوستان میں ٹی وی چینلوں پر بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی حمایت کا اظہار کرتا نظر آتا تھا۔

نئی دہلی: معروف پاکستانی کالم نگار اور مصنف طارق فتح جو کینیڈا میں مقیم تھے، کینسر کے خلاف طویل جنگ کے بعد آج انتقال کر گئے، ان کی بیٹی نتاشہ فتح نے اس بات کی تصدیق کی۔ وہ 73 سال کے تھے۔

نتاشہ نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب کا شیر، ہندوستان کا بیٹا۔ کینیڈا کا عاشق، سچ بولنے والا، انصاف کے لئے لڑنے والا، دبے کچلے لوگوں اور مظلوموں کی آواز۔ طارق فتح اپنا مشن دوسروں کے حوالے کرکے آخری سفر پر روانہ ہوگئے۔ ان کا انقلاب ان سب کے ساتھ جاری رہے گا جو انہیں جانتے اور پیار کرتے ہیں۔ کیا آپ ہمارے ساتھ شامل ہیں؟

نتاشہ نے کل یعنی اتوار کے روز بھی ایک ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اتوار کی ایک سبک رفتار صبح کا مزہ لے رہی ہیں۔ ہم پرانے بالی ووڈ گانے سن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طارق فتح اسلام کے بارے میں اپنے ترقی پسند خیالات اور پاکستان کے بارے میں اپنے شعلہ بیان موقف کے لئے جانا جاتا تھا۔ وہ اکثر ہندوستان میں ٹی وی چینلوں پر بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی حمایت کا اظہار کرتا نظر آتا تھا۔

وہ1949 میں پاکستان میں پیدا ہوا اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں کینیڈا منتقل ہوگیا تھا۔ کینیڈا میں سیاسی کارکن، صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر کام کیا اور کئی کتابیں تصنیف کیں۔

a3w
a3w