زوماٹو کے شریک بانی گنجن پاٹیدارمستعفی
آن لائن فوڈڈیلیوری پلیٹ فارم زوماٹولمیٹیڈنے کہاہے کہ اس کے شریک بانی اورچیف ٹکنالوجی آفیسرگنجن پاٹیدارنے پیر کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
نئی دہلی: آن لائن فوڈڈیلیوری پلیٹ فارم زوماٹولمیٹیڈنے کہاہے کہ اس کے شریک بانی اورچیف ٹکنالوجی آفیسرگنجن پاٹیدارنے پیر کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
پاٹیدار، زوماٹوکے چند اولین ملازمین میں شامل تھے اورانہوں نے کمپنی کے مرکزی تکنیکی سسٹم بنائے تھے۔ کمپنی نے کہاکہ گذشتہ زائد از دس برس میں انہوں نے ایک بے مثال تکنیکی قیادت ٹیم تیارکی تھی جواس پلیٹ فارم کوآگے لے جانے کی اہل ہے۔
زوماٹونے بہرحال ان کے استعفیٰ کی وجوہات نہیں بتائیں۔ گذشتہ سال نومبرمیں کمپنی کے ایک اور شریک بانی موہت گپتاکواستعفیٰ دیناپڑا تھا جنہوں نے ساڑھے چار سال پہلے زوماٹومیں شمولیت اختیارکی تھی۔
انہیں 2020میں سی ای اوکے عہدہ سے شریک بانی کے عہدہ پر ترقی دی گئی تھی۔زوماٹو سے گذشتہ سال چند اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دیا ہے جن میں راہول گنجو‘ سدھارتھ جھاوراورسابق نائب صدر وشریک بانی گوروگپتابھی شامل ہیں۔