حیدرآبادسوشیل میڈیا

زومیں رائل بنگال شیرفوت

شہرکے نہروزوالوجیکل پارک (زو) میں چہارشنبہ کے روز ایک رائل بنگال ٹائیگر (شیر) فوت ہوگیا۔10سالہ نررائل بنگال ٹائیگر جس کا نام ”جوو“تھا‘3بجے صبح انکلوژر میں فوت ہوگیا۔

حیدرآباد:شہرکے نہروزوالوجیکل پارک (زو) میں چہارشنبہ کے روز ایک رائل بنگال ٹائیگر (شیر) فوت ہوگیا۔10سالہ نررائل بنگال ٹائیگر جس کا نام ”جوو“تھا‘3بجے صبح انکلوژر میں فوت ہوگیا۔

زوکیوریٹرنے بتایا کہ اس نرشیر کاگزشتہ 6ماہ سے علاج کیاجارہاتھا۔ پوسٹ مارٹم کے معائنہ میں اس بات کا انکشاف ہواکہ شیر کے گردے ناکام ہوگئے تھے۔

یہ جانور‘ڈیسپیپسیا اوربھوک کی کمی کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس مرض میں جانور غذا کے پیاٹرن کوتبدیل کرتا رہتا ہے اور جسم کے پچھلے حصہ سے دبلااورکمزورہوجاتا ہے۔

زو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بتایاگیا کہ افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ بہترعلاج اورممکنہ مساعی کے باوجود 5 اپریل کو3بجے شب انکلوژر میں رائل بنگال نسل کا شیر فوت ہوگیا۔

اس زومیں جووکی نکھیل اور اپرناکے ہاں تولدہوئی تھی۔ ایک ماہ کے کم عرصہ میں زوکویہ دوسرا بڑا نقصان ہوا ہے۔25مارچ کوزومیں ایک چیتا فوت ہوگیا تھا۔سعودی عرب کے پرنس عبداللہ نے چیتے کوبطور تحفہ زوکے حوالے کیاتھا۔

a3w
a3w