شمال مشرق

اسرو نے پی ایس ایل وی۔ ایکس ایل راکٹ موٹر کا کامیاب تجربہ کیا

وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) / اسرو نے ناگپور کی کمپنی کو سال 2019 میں خلائی گاڑی کے لیے موٹر تیار کرنے کی ٹیکنالوجی بھیجی تھی۔ کمپنی نے پی ایس ایل وی-ایکس ایل کے پی ایس اومرحلے کے لیے پی ایس-او ایم-ایکس ایل موٹر تیار کی۔

چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اکنامک ایکسپلوسیوز لمیٹڈ ناگپور کے ذریعہ نے لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-ایکس ایل کے لئے بنائی گئی پی ایس-او ایم-ایکس ایل موٹر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اسرو کی طرف سے دی گئی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ اکنامک ایکسپلوسیوز لمیٹڈ ناگپور نے لانچ وہیکل کے لیے موٹر تیار کی ، جس کا کل سری ہری کوٹہ لانچ سائٹ سے تجربہ کیا گیا تھا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔

وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) / اسرو نے ناگپور کی کمپنی کو سال 2019 میں خلائی گاڑی کے لیے موٹر تیار کرنے کی ٹیکنالوجی بھیجی تھی۔ کمپنی نے پی ایس ایل وی-ایکس ایل کے پی ایس اومرحلے کے لیے پی ایس-او ایم-ایکس ایل موٹر تیار کی۔

بیان میں کہا گیا “آج کے ٹیسٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ اب انڈسٹری بھی پی ایس ایل وی کے لیے پی ایس اواسٹیج موٹر بھی بنا سکتی ہے۔ صنعتوں کی مدد سے، پی ایس ایل وی تیار کرنے کے ہدف کی طرف بڑھایا گیا یہ پہلا قدم ہے۔