تلنگانہحیدرآباد

پٹرول پمپس بند۔حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پرپہنچ کر مطلوبہ سامان پہنچایا

پٹرول پمپس کے بند ہونے کے سبب شہرحیدرآبادمیں ایک زوماٹوڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پرپہنچ کر گاہک تک اس کامطلوبہ آرڈرکیاہواسامان پہنچایا۔

حیدرآباد: پٹرول پمپس کے بند ہونے کے سبب شہرحیدرآبادمیں ایک زوماٹوڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پرپہنچ کر گاہک تک اس کامطلوبہ آرڈرکیاہواسامان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

ایک ایسے وقت جب شہرمیں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں، اس نوجوان نے جس کی شناخت نہیں ہوسکی، انوکھاقدم اٹھاتے ہوئے گھوڑے پر پہنچ کرمطلوبہ سامان پہنچایا۔

اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ ویڈیوشہرحیدرآباد کے چنچل گوڑہ علاقہ کی ایک ہوٹل کے قریب لیاگیا ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ زوماٹو کا یونیفارم پہنے اس نوجوان کی پیٹھ کے پیچھے زوماٹو کا ایک ڈبہ ہے اوریہ نوجوان مطلوبہ شئے کو پہنچانے کیلئے جارہا ہے۔

یہ 13سکنڈ کامختصرویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلےٖٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔