تلنگانہ

ویڈیو: کانگریس، بی آر ایس اور مجلس مسلم لیگ ایجنڈہ پر عمل پیرا۔ صدر بی جے پی نڈا کا الزام

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پیر کے روز کانگریس، بی آرایس اورمجلس پرالزام عائد کیاکہ وہ مسلم لیگ کے ایجنڈہ پر عمل پیراہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پیر کے روز کانگریس، بی آرایس اورمجلس پرالزام عائد کیاکہ وہ مسلم لیگ کے ایجنڈہ پر عمل پیراہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
آرا یس ایس نے مسلم لیگ سے بات چیت کی: کے ایس حمزہ
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

حلقہ لوک سبھاپداپلی کے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہاکہ کانگریس، بی آر ایس اوراے آئی ایم آئی ایم،تبلیغی جماعت کے حمایتی ہیں اوروہ قومی دھارے کو درہم برہم کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ یہ تینوں جماعتیں رضاکاروں کی حمایتی ہیں۔ یہ جماعتیں حیدرآباد لبریشن ڈے تقاریب نہیں مناتی ہیں۔ بی جے پی،17 ستمبر1948 کی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر ہم ہرسال 17 ستمبرکوحیدرآباد لبریشن ڈے تقاریب کا اہتمام کریں گے۔

کانگریس کو شدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اسے مخالف رام، مخالف سناتھن پارٹی قراردیا اور الزام عائد کیاکہ اس پارٹی نے مخالف ملک قوتوں سے ہاتھ ملالیاہے۔

نڈا نے پنجاب کے سابق چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کے اس الزام کومستردکردیا جس میں چنی نے پونچھ میں دہشت گردانہ حملہ کوانتخابات سے قبل بی جے پی کا حربہ قراردیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس میں اس طرح کے مخالف ملک چند قائدین ہیں اور یہ ملک کو گمراہ کرتے ہیں۔ صدر بی جے پی نذا نے الزام عائد کیاکہ دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں ان افراد کے ساتھ راہول گاندھی کھڑے رہے ہیں۔

جنہوں نے ملک کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ کانگریس نے ایک ایسے لیڈرکوٹکٹ دیاہے جنہوں نے اس طرح کے نعرے لگائے تھے۔ کانگریس کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بی جے پی ملک سے تحفظات ختم نہیں کرے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ کانگریس کوملک کی کوئی فکر نہیں ہے وہ صرف مسلمانوں کی خوشامدی چاہتی ہے۔ کانگریس پارٹی ملک کو کرپشن کے عہد میں لے جاناچاہتی ہے۔ملک شاہد ہے کہ کانگریس کے نعرے، وعدے جھوٹے ر ہے ہیں۔ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہے اورکانگریس، مافیا اور جرائم اور خاندانی سیاست کرتی ہے۔

نڈا نے اپنی تقریرمیں یہ الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی، رپورٹ کارڈ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے جو وعدے کئے ہیں انہیں پوراکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی راہ پرسفر کررہا ہے اور ہندوستان،خودانحصاربن رہاہے۔

a3w
a3w