مشرق وسطیٰ
سعودی عرب نے میڈیکل انشورنس کی لازمی شرط ختم کردی
محکمہ پاسپورٹ نے لازمی میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کرتے ہوئے بچوں کو بغیر میڈیکل انشورنس کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔
ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سفر کے حوالے سے بچوں کی میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی۔
کورونا وبا کی صورتحال میں مملکت نے بیرون ملک سفر کے لیے میڈیکل انشورنس اسکیم لازمی قرار دی تھی۔
محکمہ پاسپورٹ نے لازمی میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کرتے ہوئے بچوں کو بغیر میڈیکل انشورنس کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے بغیر میڈیکل انشورنس اسکیم کے بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے شہریوں کو توجہ دلائی ہے کہ عرب ملک کے سوا دیگر ممالک کا سفر کرنے والے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ باقی ہو۔