مضامین
ٹرینڈنگ

سونے کا سب سے بڑا خریدار ملک

اس وقت پوری دنیا میں صرف دو ملک ایسے ہیں جہاں سونے کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے۔ ان میں ایک ملک چین اور دوسرا ہندوستان ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے سونے کی کھپت کے حوالے سے ان دونوں ملکوں میں مقابلہ جاری ہے۔

ہندوستان میں شادی بیاہ کے موقع پر بیٹیوں کو زیورات کی صورت میںزیادہ سے زیادہ جہیز دینے کی روایت نے اس ملک میں سونے کی مانگ کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

اس وقت پوری دنیا میں صرف دو ملک ایسے ہیں جہاں سونے کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے۔ ان میں ایک ملک چین اور دوسرا ہندوستان ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے سونے کی کھپت کے حوالے سے ان دونوں ملکوں میں مقابلہ جاری ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق ایک سال پہلے 2014ء میں ہندوستان سونے کا دنیا میں دوسرا سب سے بڑا صارف جبکہ چین سرفہرست تھا۔ ہندوستان میں ہر سال تقریباً 800؍ٹن سے لیکر 1000؍ٹن تک سونے کی خریداری ہوتی ہے۔

2015ء میں چینی اسٹاکس میں مندی کی وجہ سے ہندوستان چین پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

بلوم برگ ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سوما سندرم نے بتایا کہ اس سال ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کی شرح 7.5 سے 8؍فیصد کے درمیان رہنے کی صورت میں ہندوستان میں سونے کی کھپت میں 23؍فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کی کھپت 1000 ؍ٹن تک جاسکتی ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق چین میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی طلب میں 10؍فیصد کمی دیکھی گئی تھی، کیونکہ وہاں سرمایہ کارسونے کی بجائے اسٹاکس میں سرمایہ لگانے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کررہے تھے۔

سوما سندرم کے مطابق دنیا بھر میں سونے کی قیمت کے تعین میں ہندوستان اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہاں زیورات کی صورت میں سونے کی سب سے زیادہ طلب ہوتی ہے اور ان میں سے 50؍سے 60؍فیصد زیورات وہ ہوتے ہیں جو جہیز کی صورت میں بیٹیوں کو شادی کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔