شمالی بھارت

راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج مدھیہ پردیش میں داخل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مدھیہ پردیش کے مرینا سے ریاست کی سرحد میں داخل ہوگی۔

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مدھیہ پردیش کے مرینا سے ریاست کی سرحد میں داخل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

مدھیہ پردیش میں 6 مارچ تک چلنے والی اس یاترا کے دوران مسٹر گاندھی روڈ شو کے ساتھ ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔

ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دوپہر 1:30 بجے دھول پور راجستھان سے مورینہ میں داخل ہوگی۔

اس کے ساتھ 6700 کلومیٹر نیائے یاترا میں سے 5500 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو جائے گا۔ راہل مورینا کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یاترا شام 5 بجے گوالیار شہر میں داخل ہوگی۔ گوالیار میں ہزیرہ پر روڈ شو، بائیک ریلی اور میٹنگ کے بعد سیرول علاقے میں رات کے آرام کا پروگرام ہے۔

a3w
a3w