حیدرآباد

بیٹے کا قتل : باپ کو عمر قید کی سزا

شادی کے بعد شوہر نے خاتون کے چال چلن پرشک وشبہ کے بعد علحدگی اختیار کیاتھا۔17 ستمبر2021 کو مذکورہ ملزم نے مکان کی پہلی منزل پرپہنچ کر لڑکے کو قتل کردیاتھا۔

حیدرآباد: ایڈیشنل میٹروپالیٹن سیشن جج نامپلی کورٹ جیاکمار نے آج ملزم قاضی محمد حبیب کوعمرقید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

17ستمبر 2021 کونصرت بیگم نے شکایت کی کہ ان کی شادی قاضی محمدحبیب سے 2018 کوسرپرستوں کی نگرانی میں ہوئی تھی‘ خاتون کو2لڑکے ہیں۔

شادی کے بعد شوہر نے خاتون کے چال چلن پرشک وشبہ کے بعد علحدگی اختیار کیاتھا۔17 ستمبر2021 کو مذکورہ ملزم نے مکان کی پہلی منزل پرپہنچ کر لڑکے کو قتل کردیاتھا۔

مذکورہ ملزم کے خلاف پولیس لنگرحوض نے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں دے دیاتھا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا۔