کھیل

سچن تنڈولکر نے 50 ویں سالگرہ منائی

کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے نہ صرف ایک بہت ہی خاص تصویر شیئر کی ہے بلکہ ایک شاندار پیغام بھی لکھا ہے۔

ممبئی: کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے نہ صرف ایک بہت ہی خاص تصویر شیئر کی ہے بلکہ ایک شاندار پیغام بھی لکھا ہے۔

ٹوئٹر پر سالگرہ کی خصوصی تصویر شیئر کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر انہیں کرکٹ کی زبان دینا نہیں بھولے اور لکھا ”50 ناٹ آؤٹ“۔ سالگرہ کے موقع پر سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹر ہینڈل سے دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اس میں سچن ٹنڈولکر کافی آرام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور چائے کی چسکی سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹر ہینڈل سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھاگیا ’چائے کا وقت۔ 50 ناٹ آؤٹ‘۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کھیل سے وہ شہرت حاصل کی ہے کہ انہیں کرکٹ کی دنیا کا بھگوان کہا جاتاہے۔

سچن ٹنڈولکر بھلے ہی 10 سال کے طویل عرصہ سے کرکٹ سے دور رہے ہوں لیکن سچن ٹنڈولکر کی اسٹریٹ ڈرائیو کی یادیں شائقین کے ذہنوں میں ابھری نہیں۔ آج بھی بیٹنگ کی دنیا کے تمام بڑے ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام درج ہیں۔

چاہے ونڈے، ٹسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی بات ہو یا سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کی، کوئی بھی بلے باز ان کے قریب نہیں پہنچ سکا۔ اس وقت بھی کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو تقریباً 23 سال تک کرکٹ کھیل سکے اور انکے ریکارڈ کے قریب آسکے۔