حیدرآباد
سکریٹریٹ میں جانے سے روک دیاگیا، بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کا الزام
راجہ سنگھ نے کہا کہ جب ارکان اسمبلی کو اندرجانے سے روکاجارہا ہے تو پھر یہ اجلاس کیوں طلب کیاگیا؟انہوں نے پوچھا کہ کیا اس سکریٹریٹ میں اجلاس وقت گذاری کیلئے طلب کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے نئے سکریٹریٹ میں ان کو جانے سے روکنے کا الزام لگایا۔انہوں نے اس خصوص میں ایک ویڈیو بناتے ہوئے کہاکہ وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے نئے سکریٹریٹ میں ایک اجلاس طلب کیاتھا۔
جس میں شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے شرکت کی خواہش کی گئی تھی اورجب وہ اپنی گاڑی میں سکریٹریٹ کے اندرجانے کی کوشش کررہے تھے تو گیٹ کے قریب پولیس نے ان کو روک دیا۔پولیس نے کہا کہ اندرجانے کی ان کو اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ارکان اسمبلی کو اندرجانے سے روکاجارہا ہے تو پھر یہ اجلاس کیوں طلب کیاگیا؟انہوں نے پوچھا کہ کیا اس سکریٹریٹ میں اجلاس وقت گذاری کیلئے طلب کیاگیا ہے۔کسی بھی رکن اسمبلی کو روکنے کی اجازت پولیس کو کس نے دی ہے۔یہ ایک تکلیف دہ بات ہے۔