حیدرآباد

انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے کانگریس حکومت کو انتباہ دیا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری نہ ہونے پر بی جے پی، حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرے گی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے کانگریس حکومت کو انتباہ دیا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری نہ ہونے پر بی جے پی، حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج

بی جے پی کے ارکان اسمبلی اے مہیشور ریڈی، پی شنکر اور راجہ سنگھ نے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ کانگریس قائدین نے پرگتی بھون کو اسٹیڈی سرکل میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا اس وعدے پر عمل آوری نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان نے آج اسپیکر جی پرساد کمار کے سامنے حلف لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 6ضمانتوں پر عمل آوری کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیا ہے۔

سابق چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کو مقروض ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔ موجودہ کانگریس حکومت رقم نہ ہونے پر ان 6ضمانتوں پر کس طرح عمل کرے گی؟۔

انہوں نے پوچھا کہ6ضمانتوں پر عمل کرنے کا وعدہ کرچکے کانگریس قائدین کانگریس پارٹی کے دفتر یا اٹلی سے رقم لے کر آئیں گے؟۔ انہوں نے حکومت سے فوری وعدوں پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا۔