حیدرآباد

ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی کو پولیس نے آج سکریٹریٹ کے باب الداخلہ پر اس وقت روک دیا جبکہ وہ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار سے اوٹر رنگ روڈ ٹنڈر الاٹمنٹ کے مسئلہ پر نمائندگی کرناچاہتے تھے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی کو پولیس نے آج سکریٹریٹ کے باب الداخلہ پر اس وقت روک دیا جبکہ وہ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار سے اوٹر رنگ روڈ ٹنڈر الاٹمنٹ کے مسئلہ پر نمائندگی کرناچاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
عثمانیہ یونیورسٹی میں کشیدگی، طلبہ کا احتجاج۔ چیف منسٹر کا پتلہ نذر آتش
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

پولیس کے روکنے اور انہیں سکریٹریٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر ریونت ریڈی نے شدید برہمی کااظہار کیا اور کہاکہ انہیں پولیس کی جانب سے روکنا غیر جمہوری ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ اروند کمار اسپیشل سکریٹری سے ملاقات کے لیے جاناچاہتے ہیں۔

اس پر پولیس کو اعتراض کیوں ہے؟ اگر مجھے اپنی گاڑی کے ساتھ اندر جانے کی اجازت نہیں ہے تو مجھے پولیس گاڑی میں پہنچائیں؟ لیکن پولیس کے اس کے لیے بھی تیار نہیں ہوئی۔

صدر ٹی پی سی سی نے سوال کیا کہ حکومت آوٹر رنگ ٹنڈر معاملت میں ہوئی کرپشن کو پولیس کے ذریعہ روک سکتی ہے؟

انہوں نے پوچھا کہ کیا کہ وہ دشمن ہیں جو پولیس نے مجھے سڑک پر روک دیا؟انہیں روکنے پر ریڈی نے سنٹرل زون ڈی سی پی سے فون پر ربط پیدا کیا۔ بعدازاں انہیں سکریٹریٹ میں داخلہ کی اجازت دی گئی۔

تاہم دفتر پہنچنے کے بعد انہیں بتایاگیا کہ وہ آوٹر رنگ روڈ سے متعلق میونسپل ایڈمنسٹریشن اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر مانصاحب ٹینک سے رجوع ہوں۔

ریونت ریڈی مذکورہ اافس پہنچے اور متعلق سیکشن آفیسر کو آوٹر رنگ روڈ ٹنڈر الاٹمنٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے قانون حق معلومات (آر ٹی آئی ایکٹ)کے تحت درخواست داخل کی۔

a3w
a3w