تلنگانہ

ضمنی الیکشن کے بعد تقررات کے اعلامیہ کی اجرائی متوقع

حکومت تلنگانہ اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منگوڈ ضمنی انتخاب کے بعد مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منگوڈ ضمنی انتخاب کے بعد مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 3نومبر کو منگوڈ کا ضمنی انتخاب منعقد شدنی ہے اور 6نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد8 نومبر کو انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ منگوڈ ضمنی انتخاب کی وجہ سے حکومت کا قبائیلی طبقات کو تحفظات کے کوٹہ میں اضافہ کے فیصلہ سے اعلامیہ کی اجرائی روک دی گئی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد کسی بھی وقت گروپII اور گروپIV کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے۔