مہاراشٹرا

ساورکر پر تبصرہ‘ راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس کا سامنا

شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی نے ساورکر کے خلاف اپنے اہانت آمیز بیانات سے شہریوں کے جذبا ت کو محروح کیا۔ پولیس کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعات500(ہتک عزت) اور 501کے تحت درج کیا گیا۔

تھانے: پولیس نے وی ڈی ساورکر کے خلاف ”اہانت آمیز“ ریمارکس پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا۔ راہول کے خلاف یہ ایف آئی آر یا پولیس کیس جمعرات کو تھانے نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ یہ کیس ایکناتھ شنڈے گروپ کی کارکن وندنا ڈونگرے کی شکایت پر درج کیا گیا۔

 شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی نے ساورکر کے خلاف اپنے اہانت آمیز بیانات سے شہریوں کے جذبا ت کو محروح کیا۔ پولیس کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعات500(ہتک عزت) اور 501کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی نے مہاراشٹرا سے گزرنے والی بھارت جوڑو یاترا کے دوران جمعرات کو اکولہ ضلع کے وڈے گاؤں میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ساورکر نے انگریزوں کی مدد کی اور ڈرکے مارے معافی نامے تحریر کیے، اس طرح انہوں نے مہاتماگاندھی، سردار پٹیل، جواہر لال نہرو اور جدوجہد آزادی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ دغابازی کی۔

a3w
a3w