تعلیم و روزگار
عثمانیہ یونیورسٹی طلبا کا کینڈل مارچ
منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے اور جنسی تشدد واقعہ کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے آر ٹس کالج کے روبرو کینڈل مارچ نکالا۔
حیدرآباد: منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے اور جنسی تشدد واقعہ کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے آر ٹس کالج کے روبرو کینڈل مارچ نکالا۔
اے آئی سی سی ممبر اینڈ نیشنل جنرل سکریٹری راجیو گاندھی پنچایت راج سنگھٹن کرن موگا بسوا کی جانب سے منی پور کے مظلوم عوام کے ساتھ امن وانصاف کے مطالبہ پر طلباء نے یہ موبتی مارچ کا اہتمام کیا۔
طلباء نے منی پور میں بے قصور عوام کے قتل عام اور خواتین کے ساتھ جنسی تشدد میں ملوث خاطیوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے اور منی پور میں امن وامان کی برقراری کیلئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔