حیدرآباد
شادی سے عین پہلے دلہن، بہنوئی کے ساتھ فرار
حیدرآباد: شادی سے عین پہلے دلہن، بڑے بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگئی جس سے وہ پیار کرتی تھی۔

حیدرآباد: شادی سے عین پہلے دلہن، بڑے بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگئی جس سے وہ پیار کرتی تھی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کنا پور کی ایک 20 سالہ لڑکی کی شادی ضلع کے ہی لمباڑیکیلی علاقہ کے رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ طئے پائی۔
یہ شادی کل مقررتھی تاہم شادی سے عین پہلے دلہن، اپنے بہنوئی کے ساتھ فرارہوگئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کی تمام رسوم روک دی گئیں اور تمام نے دلہن اور اس کے بہنوئی کی تلاش شروع کردی جولاحاصل رہی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی بڑی بہن اور خاندان کے دیگر افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔