تلنگانہ
عثمانیہ یونیورسٹی میں گانجے کا پودا ملنے پر ہلچل، پولیس سے شکایت
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے عملے کی نظر کیمپس میں موجود ایک مشتبہ پودے پر پڑی۔ اس کے بعد یونیورسٹی حکام نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطے میں مبینہ طور پر گانجے کا پودا پائے جانے کے بعد یونیورسٹی میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے عملے کی نظر کیمپس میں موجود ایک مشتبہ پودے پر پڑی۔ اس کے بعد یونیورسٹی حکام نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
یونیورسٹی عملے کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ کیمپس میں یہ پودا کیسے اگا اور اس کے پیچھے کوئی غیر قانونی سرگرمی تو نہیں ہے۔
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ پودے کی نوعیت اور واقعہ سے متعلق دیگر تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔