عمرہ زائرین کو ڈیجیٹل دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بینکنگ فراڈ سے بچنے کے لیے معتمریں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بینکنگ فراڈ سے بچنے کے لیے معتمریں کو ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سے معتمرین غیر معمولی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں جن کے استقبال و انتظام کے لیے وزارتِ حج و عمرہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
دنیا بھر میں جعل سازی اور ڈیجیٹل فراڈ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے وزات حج و عمرہ نے مندرجہ زیل ہدایات جاری کی ہیں۔
1- معتمرین بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں احتیاط کریں۔
2۔بینک کارڈ کا پن اور پاس ورڈ وغیرہ کی معلومات کسی کو نہ دیں۔
3۔ رقم منتقلی کے لیے مستند ذرائع استعمال کریں۔
4۔ موبائل فون اور سوشل ایپس پر موصول ہونے والے نامعلوم پیغامات اور لنکس پر کلک نہ کریں۔5- فراڈ کی اطلاع فوری طور پر بینک اور مجاز حکام کو دیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے معتمرین سے درخواست کی ہے کہ اپنے ہمراہ 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم، سونا، قیمتی پتھر اور دیگر مہنگی اشیا ساتھ نہ لائیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کیلئے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔
عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے 60 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں، اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر، قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیاء لانے سے بھی مکمل گریز کریں۔
سعودی عرب نے آنیوالے زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجئے، رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔
زائرین کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے، جب دھوکہ دہی کا شبہہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔