بھارتسوشیل میڈیا

عمیر احمد الیاسی کو ہلاک کرنے کی دھمکی پر ’وائی پلس‘ سیکورٹی

موہن بھاگوت نے جب سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی ہے، ایک طبقہ نے عمیراحمد الیاسی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

نئی دہلی: موہن بھاگوت نے جب سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی ہے، ایک طبقہ نے عمیراحمد الیاسی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

انہیں دھمکی بھرے کچھ فون بھی آئے جس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے عمیراحمد الیاسی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے عمیراحمد الیاسی کو وائی پلس کیٹگری کی سیکورٹی مہیا کرائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عمیراحمد الیاسی اور موہن بھاگوت کی ملاقات پر کچھ لوگ اس وقت انگلی اٹھانے لگے تھے جب اس ملاقات کے بعد عمیراحمد الیاسی نے بھاگوت کو راشٹرپتا قرار دیا تھا۔

خصوصی ذرائع کے حوالے سے آرہی خبروں کے مطابق الیاسی کے اس بیان کے بعد سے ہی انہیں لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں۔