غیرقانونی منشیات کاکاروبار، ایک شخص گرفتار
کمشنرٹاسک فورس ساؤتھ ویسٹ ٹیم نے غیرقانونی طورپر منشیات فروخت کرنے والے ایک شخص ایم بھانوپرکاش ساکن حیدرگوڑہ عطاپور کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے450-MLویڈآئیل، ایک سل فون اورایک ٹووہیلر(مجموعی مالیت 3لاکھ روپے) کو ضبط کرلیا۔
حیدرآباد: کمشنرٹاسک فورس ساؤتھ ویسٹ ٹیم نے غیرقانونی طورپر منشیات فروخت کرنے والے ایک شخص ایم بھانوپرکاش ساکن حیدرگوڑہ عطاپور کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے450-MLویڈآئیل، ایک سل فون اورایک ٹووہیلر(مجموعی مالیت 3لاکھ روپے) کو ضبط کرلیا۔
پولیس نے بتایاکہ بھانوپرکاش جوبی ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجہ گٹہ کے بی پی اومیں ٹیلی کالرکی حیثیت سے کام کرتاتھااس دوران وہ گانجہ کے نشہ کا عادی ہوگیا۔
اس کی ملاقات نرسمہا نامی شخص سے ہوئی جوگانجہ اورڈرگس کاکاروبارکرتاتھا، چنانچہ پرکاش نے جلدپیسہ کمانے کے لئے ضرورتمندوں کوگانجہ فروخت کرناشروع کردیا۔ اس کوآصف نگر پولیس نے گرفتار کرکے جیل ریمانڈ بھی کیاگیا۔
جیل سے رہاہونے کے بعد اس نے بوئن پلی کے وشنوکے ساتھ ربط پیداکیا اوردوستی بھی کی۔ وشنونے پرکاش کوڈرگ فروخت کرنے کاپیشکش کیا۔ پرکاش نے فیصلہ کرتے ہوئے وشنوسے کم قیمت پر ڈرگس ویڈ آئیل خریداتاکہ زائد قیمت میں فروخت کرسکے۔
پرکاش نے چند دن قبل وشنو سے450 ایم ایل ویڈ آئیل خریداتھا۔ ساوتھ ویسٹ زون ٹاسک فورس کواطلاع ملنے پر پرکاش کومہدی پٹنم کی ایک ہوٹل سے گرفتارکرکے مذکورہ آئیل برآمد کرلیا اورملزم کوگڈی ملکاپور پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا۔