حیدرآباد

نیلوفراسپتال کے کنٹرکٹ اور آوٹ سورسنگ ملازمین کا دھرنا

ان احتجاجی ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹر لازمی طورپر آوٹ سورسنگ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرے جن پر مناسب طورپرعمل کو یقینی نہیں بنایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مشہور نیلوفرا سپتال کے کنٹریکٹ اور آوٹ سورسنگ ملازمین نے ہرماہ مناسب طورپرتنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال کے سامنے دھرنادیا۔

ان احتجاجی ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹر لازمی طورپر آوٹ سورسنگ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرے جن پر مناسب طورپرعمل کو یقینی نہیں بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ریگولر ملازمین کے مساوی کام کرتے ہیں۔ ان کو ان کے مساوی تنخواہیں ادا کی جانی چاہئے جس کا ذکر ان رہنمایانہ خطوط میں واضح طورپر ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ آوٹ سورسنگ کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ان کو تنخواہیں ادا کی جائیں۔کئی مرتبہ اس معاملہ کو اسپتال کے حکام کے علم میں لایاگیا تاہم اس مسئلہ کو حل نہیں کیاگیا جس سے ان کو کافی مشکلات کاسامنا ہے اور وہ دھرنا دینے کیلئے مجبور ہیں۔ان احتجاجی ملازمین نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

a3w
a3w