آندھراپردیشتلنگانہ

غیرمحسوب اثاثہ جات معاملہ، تلنگانہ ہائی کورٹ کی اے پی کے وزیراعلی کو نوٹس

تلنگانہ ہائی کورٹ نے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر ملت میں غم کی لہر
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر

ہائی کورٹ نے جگن کے غیر محسوب اثاثہ جات کے معاملہ میں سابق ایم پی ہری رام جوگیا کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی ہے۔

چیف جسٹس جسٹس آلوک ارادے، جسٹس این وی شراون کمارپر مشتمل بنچ نے اس درخواست کی سماعت کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے رجسٹری کو حکم دیا کہ وہ اس عرضی کو ایک نمبر تفویض کرے۔

اس درخواست میں جگن کے غیر محسوب اثاثوں کے معاملے میں سی بی آئی عدالت کے ذریعہ جانچ کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے خواہش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں اے پی اسمبلی انتخابات سے قبل مقدمہ کے تصفیہ کے احکامات دیئے جائیں۔