تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی چھاپوں کا خدشہ:سدھاکرریڈی

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر پی سدھاکرریڈی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی عہدیداروں کی جانب سے تلاشی لینے کاامکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر پی سدھاکرریڈی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی عہدیداروں کی جانب سے تلاشی لینے کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
42کروڑ روپئے ضبط۔ رقم،کارٹن میں بھر کر رکھی گئی تھی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

سدھاکرریڈی جو پالیرواسمبلی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ہیں نے کھمم ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے مکانات کی آئی ٹی حکام کی جانب سے تلاشی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بی آرایس ان پر آئی ٹی چھاپے شروع کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

سدھاکرریڈی نے کہاکہ جب انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی تب ہی انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بی جے پی اور بی آرایس کانگریس امیدواروں کے لئے مسائل پیدا کریں گے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے اسی لیے وہ اس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی بدعنوانی کی وجہ سے کالیشورم پراجکٹ میں نقائص سامنے آئے ہیں۔

مرکزی تحقیقات ایجنسیوں نے اس خصوص میں رپورٹ دی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اس معاملہ میں اگر مرکز مخلص ہے تو اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بعض ملازمین پولیس حکمران جماعت بی آرایس کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کا اقتداریقینی ہے۔

a3w
a3w