حیدرآباد

تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو حکم دیا کہ وہ 10 دنوں کے اندر 'تلنگانہ راعیتولا سمیتی' (ٹی آر ایس) نامی سیاسی جماعت کے رجسٹریشن کے بارے میں فیصلہ کرے۔

حیدرآباد : تلنگانہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو حکم دیا کہ وہ 10 دنوں کے اندر ‘تلنگانہ راعیتولا سمیتی’ (ٹی آر ایس) نامی سیاسی جماعت کے رجسٹریشن کے بارے میں فیصلہ کرے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا

عدالت میں داخل کی گئی درخواست میں پارٹی کا نام ‘تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آر ایس) دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آلوک ارادے اور جسٹس جے سری نواس راؤ پر مشتمل دو ججوں کے پینل نے اس معاملہ سے متعلق ایک رٹ درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار تاری گوپلا مہیندر نے عدالت کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری سیکشن 29 اے کے تحت تلنگانہ راعیتولا سمیتی (ٹی آر ایس) کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کی نمائندگی پر کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت اور عدالت سے استدعا کی کہ اسے غیر قانونی، صوابدیدی ایکٹ قرار دیا جائے جو آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ای سی آئی نے انہیں بتایا ہے کہ بہت جلد اس کی جانچ مکمل ہو جائے گی اور 10 دن کے اندر اس سے رابطہ کیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ درخواست نمبر 117 کی جانچ پڑتال جاری ہے اور درخواست گزار کی درخواست سیریل نمبر 121 ہے۔ عدالت نے رٹ کی سماعت کے بعد فریقین کو 10 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔