سوشیل میڈیاکھیل

فائنل کوئی بھی جیتے فٹبال ورلڈکپ مراقش کے نام رہے گا: امریکی اخبار

مراقشی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلئیرز بھی انہیں شاباشی دیتے نظر آئے۔

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراقش کو 0-2 گول سے شکست ہوئی۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراقکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراقشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مراقشی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلئیرز بھی انہیں شاباشی دیتے نظر آئے۔

مراقش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں مراقش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہارگئے۔ سابق عالمی چمپئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرانس نے انہیں 0-2 سے شکست دیکر تاریخ رقم کرنے سے روک دیا تاہم میچ مراقشی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں مراقش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی۔

اسی دوران امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تبصرہ کیاہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس لیکن فٹبال ورلڈ کپ 2022 مراقش کے نام رہے گا۔ اخبار نے لکھاکہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں مراقش نے جان لڑا دی، بس ذرا سی کمی رہ گئی جس سے مراقش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراقش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ سیمی فائنل میں مراقش کی شکست نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مراقش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے میچ میں مراقش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہارگئے۔ سابق عالمی چمپئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔