کرناٹک

فوزیہ ترنم ضلع کلبرگی کی نئی ڈپٹی کمشنر مقرر

سال2015بیاچ کی آئی اے ایس کامیاب عہدہ دار فوزیہ ترنم، کنٹرولی آف اگزامنیشن کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے پی ایس سی کا 19جون کو فوری اثر کے ساتھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

کلبرگی: سال2015بیاچ کی آئی اے ایس کامیاب عہدہ دار فوزیہ ترنم، کنٹرولی آف اگزامنیشن کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے پی ایس سی کا 19جون کو فوری اثر کے ساتھ تبادلہ کردیا گیا ہے اور انھیں ضلع کلبرگی کی ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے تقرر کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔

کلبرگی کے ڈپٹی کمشنر یشونت گروکر آئی اے ایس کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فوزیہ ترنم نے سابق میں کمشنر سٹی میونسپل کارپوریشن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

انھوں نے کپل میں ضلع پنچایت کی چیف اگزیکٹیو آفیسر اور کے پی ایس سی کے لئے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔