کرناٹک

چوتھی جماعت کے طالبعلم کو 43 بار مارنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر

ایک چوتھی جماعت کے طالب علم کو زدوکوب کرنے پر حکام کی جانب سے 35 سالہ ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔

بنگلورو: ایک چوتھی جماعت کے طالب علم کو زدوکوب کرنے پر حکام کی جانب سے 35 سالہ ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

یہ واقعہ ایک خانگی اسکول میں پیش آیا جوکہ کودوگوڈی وائٹ فیلڈ میں واقع ہے۔ اس واقعہ کا علم چہارشنبہ کو اُس وقت ہوا جب لڑکا اسکول سے گھر واپس ہوکر والدین سے زدوکوب کئے جانے کے تعلق سے واقف کروایا۔

لڑکے کے چہرے اور جسم پر نشانات پائے گئے۔ ماں نے لڑکے سے استفسار کیا جس پر لڑکے نے بتایا کہ اُس کی ٹیچر نے اُس کو شدید زدوکوب کیا ہے۔

لڑکے کے والدین بھی تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں وہ فوراً اسکول کو گئے اور پرنسپل سے شکایت کی۔

والدین نے کلاس روم میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ ٹیچر اُن کے لڑکے کو زدوکوب کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 مرتبہ ٹیچر نے لڑکے کو مارا۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکول حکام نے سوشل سائنس ٹیچر کی خدمات کو ختم کردیا۔ لڑکے کے والد نے اس سلسلہ میں پرنسپل کو واقف کروایا اور کارروائی کرنے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔

بتایا جاتا ہے کہ زدوکوب کئے جانے کا واقعہ صبح 9 بجکر 15 اور 9 بجکر 40 کے درمیان پیش آیا۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

لڑکے کی بڑی بہن بھی مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زدوکوب کرنے سے دو دن قبل ٹیچر نے لڑکے کے والدین کو طلب کر کے بتایا تھا کہ اُس کا ہوم ورک نامکمل ہے۔

a3w
a3w