مہاراشٹرا

عیدالاضحی کی تعطیل جمعرات 29جون کو دیئے جانے کا مطالبہ

ملک بھر میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے پر عیدالاضحیٰ جمعرات کو واقع ہوگی ،لیکن کلینڈر کے مطابق حکومت مہاراشٹر نے بروز چہارشنبہ 28 جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی : ملک بھر میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے پر عیدالاضحیٰ جمعرات کو واقع ہوگی ،لیکن کلینڈر کے مطابق حکومت مہاراشٹر نے بروز چہارشنبہ 28 جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
اجیت پوار کی دیویندر پھڈنویس سے ملاقات
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید

اس لیے سابق ریاستی وزیر اور کانگریس کے کارگزارصدرعارف نسیم خان نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام تعطیل کو بدھ کے بجائے بروز جمعرات کردیا جائے تاکہ عوام اور خصوصاً اقلیتی فرقے کو دشواری نہ پیش آئے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے اور نائب وزیراعلی اور داخلہ دیویندر فڈنویس کو روانہ کیے گئے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ بقرہ عید کے موقع پر، جسے پہلے 28 جون کو سرکاری تعطیل قرار دیا گیا ہے 29 جون کو ایک اعلامیہ کے ذریعہ کردیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ جو کہ مسلمانوں کامقدس ہے چاند نظر آنے پر منائی جاتی ہے۔ اس طرح امسال 29 جون کوتہوار منایا جائے گا۔

لیکن بقرعید (عید الاضحی) کی چھٹی سرکاری کیلنڈر پر 28 جون کو دی گئی ہے۔ اس روز آشادھی ایکادشی بھی 28 جون کو ہے۔

بقر عید (عید الاضحیٰ) قربانی مسلمان بھائیوں کا ایک اہم تہوار ہے۔ 28 جون کو اعلان کردہ تعطیل کو تبدیل کر دیا جائے اور 29 جون کو تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ ریاست کے مسلمان بھائی اس عید کو منا سکیں۔

a3w
a3w