کھیل

فٹبالر پر شاپنگ مال میں چاقو سے حملہ

اٹلی کے شہر میلان میں جمعرات کو آرسنل کے اسٹار کھلاڑی پابلو ماری ایک خطرناک واقعہ کا شکار ہوگئے۔ انہیں یہاں چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔

میلان: اٹلی کے شہر میلان میں جمعرات کو آرسنل کے اسٹار کھلاڑی پابلو ماری ایک خطرناک واقعہ کا شکار ہوگئے۔ انہیں یہاں چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔

پابلو ہسپتال میں داخل ہے۔ ان کے کلب نے اپنے اسٹار کھلاڑی کی حالت کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا۔ یہ واقعہ ایک شاپنگ مال میں پیش آیا۔

ایک 46 سالہ شخص نے چاقو اٹھاکر پابلو سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا۔ اس واقعہ میں شاپنگ مال کا ایک ملازم بری طرح زخمی ہوا جس نے ہسپتال جانے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ 3 اور لوگ شدید زخمی ہیں جو اس وقت اسپتال میں داخل ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CkQpd7WIroN/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ade0566e-cd3e-4bca-8af2-dfd43d4f789d

واقعہ کے وقت وہاں موجود ایک شخص کو یہ سب دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا جس کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اور شاید اسی وجہ سے اس نے ایسا کیا۔

سیری اے کلب مونزا نے ماری کو ایک سال کیلئے آرسنل کو منتقل کیاہے۔ آرسنل نے اس واقعہ کے بعد مداحوں کو بتایاکہ ماری ہسپتال میں ہیں لیکن شدید زخمی نہیں ہیں۔ مونزا کلب کے سی ای او ایڈرین گیلیانو نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

a3w
a3w