قرأت، تقریری، تحریری، کوئیز مقابلے
ڈاکٹر مفتی عبد الواسع احمد صوفی کنونیر مقابلہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عظمت مصطفیﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے کل ہند مقابلہ جات قرأت، تقریری، تحریری، کوئزکا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈاکٹر مفتی عبد الواسع احمد صوفی کنونیر مقابلہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عظمت مصطفیﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے کل ہند مقابلہ جات قرأت، تقریری، تحریری، کوئزکا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
کسی بھی ادارہ میں تحریری مقابلہ کے مر کز کے قیام کے لئے کم از کم15 امیدوار کا ہونا ضروری ہے۔ ججس کا فیصلہ قطعی ہوگا۔مقابلہ کے وقت اسلامی لباس کا ہونا ضروری ہے۔
مقابلہ میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اسکولس وکالجس کے صدرمدرسین و پرنسپل سے تصدیق شدہ فہرست ہونا ضروری ہے جس میں امیدوار کا نام، عمر،جماعت تحریر کی گئی ہو۔
مقابلہ قرأت 26/اگست کو 2 بجے دوپہر، تقریری مقابلہ 27/اگست کو 2 بجے دوپہر کلےۃ البنین مغلپورہ میں منعقد ہوگا۔ اسی طرح 2ستمبر مقابلہ تحریری، 9ستمبر مقابلہ کوئیز مقرر ہے۔
یہ تمام مقابلہ جات مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ صدر استقبالیہ کی صدارت میں منعقد ہوں گے۔ ہرمقابلہ سے ایک دن قبل تک اپنے نام داخل کرسکتے ہیں۔ جے آئی انٹر پرائزس روبرو جونیرکالج چنچل گوڑہ فون7036730397 اور جامعۃ المؤمنات متصل اسریٰ ہاسپٹل مغلپورہ حیدرآباد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔