دہلی

دہلی ایرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

دہلی ایرپورٹ پر چہارشنبہ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ وستارا ایرلائنس کے ایک طیارہ کو ٹیک آف کلیرنس دے دیا گیا جبکہ اسی ایرلائن کا دوسرا طیارہ لینڈ کرنے والا تھا۔

نئی دہلی: دہلی ایرپورٹ پر چہارشنبہ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ وستارا ایرلائنس کے ایک طیارہ کو ٹیک آف کلیرنس دے دیا گیا جبکہ اسی ایرلائن کا دوسرا طیارہ لینڈ کرنے والا تھا۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

ایرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایت پر ٹیک آف فوری منسوخ کردیا گیا۔ وستارا کی احمدآباد تا دہلی پرواز متوازی رن وے میں اپنی لینڈنگ مکمل کررہی تھی۔

وہ رن وے کے آخری حصہ کی طرف بڑھ رہی تھی کہ دوسرے طیارہ کو ٹیک آف کلیرنس دے دیا گیا۔ واقعہ صبح 8:30 بجے کے آس پاس کا ہے۔

فلائٹ UK725 کو اے ٹی سی کلیرنس مل گیا تھا جبکہ دوسری پرواز جسے خاتون پائلٹ چلارہی تھی‘ لینڈنگ کررہی تھی۔ خاتون پائلٹ نے دیکھا کہ ایک پرواز اڑان بھرنے کو تیار ہے تو اس نے فوری اے ٹی سی کو اطلاع دے دی۔

اس کے باوجود پائلٹ کو ٹیک آف کی اجازت دے دی گئی لیکن اس نے انکار کردیا اور طیارہ کا رخ دوبارہ ایندھن بھرنے اور ریگولر چیک کے لئے موڑدیا۔ باربار کال کرنے اور میسیج بھیجنے کے باوجود ایرپورٹ حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

a3w
a3w