حیدرآباد

قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (جدہ) میں جزوقتی خدمات کیلئے درخواستیں مطلوب

ریاستی سطح کے ڈائرکٹر رتبہ کے مرکزی ملازم قونصلیٹ آف انڈیا (جدہ) میں 2 تا3 ماہ کے عرصہ کیلئے جزوقتی خدمات انجام دینا چاہتے ہوں اور وہ مسلم ہوں۔ اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی سطح کے ڈائرکٹر رتبہ کے مرکزی ملازم قونصلیٹ آف انڈیا (جدہ) میں 2 تا3 ماہ کے عرصہ کیلئے جزوقتی خدمات انجام دینا چاہتے ہوں اور وہ مسلم ہوں۔ اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج و جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ایگزیکیٹیو حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی بہبود کی ہدایت کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (جدہ) میں ہندوستانی عازمین حج 2023ء کے لئے خدمات انجام دینے کے لئے 2 تا3 ماہ کیلئے جزوقتی طور پر متعین کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے اہل امیدوار جو مرکزی حکومت کے کسی بھی سرکاری ادارہ میں برسرخدمت ہوں اور وہ مسلم ہوں جو ریاستی سطح پر ڈائرکٹر کے رتبہ کے حامل ہوں جن کی عمریں یکم جنوری 2023ء تک 25 تا 50 برس کے درمیان ہو۔ درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔

جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی نے بتایا کہ درخواستیں بذریعہ پوسٹ یا شخصی طور پر بھی داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ چہارشنبہ 10 مئی 2023ء 5 بجے شام مقرر ہے۔ بذریعہ پوسٹ داخل کرنے والے اس پتہ پر بھیجیں۔دی ایگزیکیٹیو آفیسر، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، دوسری منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد،500001، ٹی ایس۔