لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے پھینکنے کا صدمہ انگیز واقعہ، کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں
اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک صدمہ انگیز واقعہ میں چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج پر دو نوجوانوں نے ایک لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے پھینک دیا۔
بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک صدمہ انگیز واقعہ میں چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج پر دو نوجوانوں نے ایک لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے پھینک دیا۔
لڑکی کو دو پیر اور ایک ہاتھ کٹنے پر اسے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
لڑکی کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ یہ واقعہ منگل کی رات سی بی گنج علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی کوچنگ سنٹر سے اپنے مکان لوٹ رہی تھی۔
چیف منسٹر نے واقعہ کا نوٹ لیا اور انچارج انسپکٹر انچارج چوکی اور گزر کے کانسٹبل کو معطل کردیا۔ ایک ملزم نوجوان اور اس کے باپ کو گرفتار کیا گیا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے لڑکی کے لیے 5 لاکھ روپیہ معاوضہ کا اعلان کیا گیا۔ لڑکی کے چچا کے مطابق متاثرہ لڑکی انٹر کی طالبہ ہے اور کل شام وہ کوچنگ کلاس میں شرکت کرنے گئی تھی۔
گرفتار نوجوان اور اس کا دوست اکثر اس کو ہراساں کرتے تھے۔ لڑکی کے خاندان والوں نے اس بارے میں لڑکی کے خاندان سے شکایت بھی کی تھی، جس کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔