حیدرآباد

کیا سی بی آئی، ای ڈی اور آر بی آئی صرف سیاسی انتقام کیلئے ہیں: کے کویتا

کویتا نے کہاکہ مودی حکومت کو ان لاکھوں متوسط درجہ کے افراد سے کیا کہنا ہے جنہوں نے ایل آئی سی میں سرمایہ کاری کی تھی؟سی بی آئی، ای ڈی، آربی آئی اس پر کیوں خاموش ہیں یا پھر یہ ادارے صرف سیاسی انتقام کیلئے ہیں؟۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر اڈانی معاملہ پر سوالات کی بوچھارکردی۔سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم کویتا نے اس خصو ص میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری والی ایل آئی سی کمپنی کے ہولڈنگس کی قدرخریدی کی قیمت سے 11فیصد گھٹ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

مودی حکومت کو ان لاکھوں متوسط درجہ کے افراد سے کیا کہنا ہے جنہوں نے ایل آئی سی میں سرمایہ کاری کی تھی؟سی بی آئی، ای ڈی، آربی آئی اس پر کیوں خاموش ہیں یا پھر یہ ادارے صرف سیاسی انتقام کیلئے ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی بی آرایس، اڈانی گھوٹالے پر جے پی سی کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے 28جنوری کو کئے گئے اپنے ٹوئیٹ کو بھی ٹیگ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اڈانی پر رپورٹ کے بعد ایل آئی سی اور سی بی آئی کی قدر میں گراوٹ، اتارچڑھاو ہورہا ہے۔

انہوں نے مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتارمن اور سیبی سے درخواست کی تھی کہ وہ نہ صرف بحالی کے اقدامات کریں بلکہ کئی ملین سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ان منحصر افراد سے بھی تبادلہ خیال کرے جو اس معاملہ کے سبب متاثر ہیں۔

a3w
a3w