حیدرآباد

مجلس کے ایم ایل ایز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسدالدین اویسی کا اشارہ

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اشارہ دیا کہ آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کچھ ایم ایل ایز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اشارہ دیا کہ آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کچھ ایم ایل ایز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ

انہوں نے حالیہ عرصے کہ دوران منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ابھی تک اس بار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ ملنے کو لے کر غیر یقینی صورتحال ہے۔ اسد الدین اویسی نے تبصرہ کیا کہ ہماری نظر میں تمام موجودہ امیدوار دوبارہ ٹکٹ کے لئے اہل ہیں، لیکن امیدواروں کی فہرست پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کے حصّہ لینے سے متعلق بھی اب یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسد الدین اویسی نے یہ تبصرہ ان قیاس آرائیوں کے پس منظر میں کیا ہے کہ حیدرآباد کے سابق میئر ماجد حسین‘ اکبر الدین ا ویسی کے فرزند نورالدین اویسی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔

لیکن یہ واضح ہونا ابھی باقی ہے کہ آیا موجودہ ایم ایل اے کی جگہ نئے چہروں کو امیدوار بنایا جائے گا اور پارٹی حیدرآباد میں سات سے زیادہ سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔