شمالی بھارت

مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں،آپ کو کسی سے ڈرنے و گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پرتاپ گڑھ: اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں،آپ کو کسی سے ڈرنے و گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

انہوں نے یہاں شہر سے دس کلو میٹر مسافت پر کھم پور گاوں میں آج شام اتحاد کے امیدوار رشی پٹیل کی حمایت میں منعقد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کہتے ہیں کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں ،جبکی وزیر اعظم خود چھہ بھائی ،اور امیت شاہ کی ساتھ چھہ بہنیں ہیں ۔

سیاست میں اگر حصہ چاہیئے تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں ،اس سے آپ کو عزت کی زندگی ملے گی۔

ہم چاہتے ہیں کہ مودی وزیر اعظم نہ بنیں ۔پریاگ راج میں عتیق اور اشرف کی موت کے بعد میں نے کھل کر کہا تھا کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

جیل میں مختار کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کہہ رہے ہیں کہ ان کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔

مودی حکومت میں غریب کسان سبھی پریشان ہیں ۔گزشتہ 75 سال میں کتنی حکومت آئی اور گئی مگر کسی نے پسماندہ ،دلت و مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر اپنا دل کمیرہ وادی کی قومی صدر کرشنہ پٹیل موجود رہی ۔

a3w
a3w